لاہور: مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلیے پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں سمیت سیاسی قائدین کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند پارٹی میں شمولیت کی زحمت نہ کریں،غیر مشروط طور پر کوئی (ن) لیگ میں شامل ہونا چاہتا ہے تو دروازے کھلے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے اپنے امیدواران کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے رہنماؤں میں ٹکٹ لینے کیلیے مقابلہ ہے۔
ایسے میں دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والوں کو کیسے ٹکٹ دی جا سکتی ہے۔ گزشتہ 5 سال مسلم لیگ (ن) کی ڈٹ کر مخالفت کرنیوالوں کیلیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔