کاروباری ہفتے کے آخری روز 36 پیسے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید گرگئی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر 1.02 روپے سستا ہو کر بند ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں آج گراوٹ کا شکار رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک اعشاریہ صفر دو روپے کی کمی سے 293 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 294 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔