ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحے کے علاوہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ اس سے قبل وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔