کراچی میں وقفے وقفے سے بارش آج رات تک جاری رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو
کراچی میں وقفے وقفے سے بارش آج رات تک جاری رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو

کراچی میں چند منٹ بارش، بجلی غائب، اہم شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا آغاز ہوتے ہی موسم خوشگوار، بجلی غائب ہوگئی۔ شادمان، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاری، صدر، گرو مندر، نمائش، ٹاور،اولڈ سٹی ایریاز، اورنگی، سرجانی، لانڈھی، ناظم آباد، شیر شاہ، سہراب گوٹھ، کلفٹن، گارڈن، محمود آباد، قائد آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ بجلی بھی غائب ہوگئی۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر چند منٹ کی بارش کےبعد غائب ہونے والی بجلی ڈھائی گھنٹے بعد بھی بحال نہیں کی گئی تھی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کیلئے مقامی عملہ مصروف ہے، سپلائی جلد بحال کردی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سےز یادہ بارش کیماڑی میں 11ملی میٹر، پی ایف بیس مسرورپر9، سرجانی ٹ8.2 ملی میٹر،ناظم آباد 5.6، نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ 2.7، اولڈ ائیرپورٹ2.4، ابراہیم حیدر، قائد آباد،گلشن حدید ایک ملی میٹربارش ہوئی،سب سے کم بارش سعدی ٹاون میں 0.5ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔