فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف ایک درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کردی ہے ،لگائے گئے اعتراضات میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار یہ نہیں بتا سکے کہ کیس عوامی اہمیت کا ہے جبکہ اس کیس میں سپریم کورٹ سے براہ راست رجوع کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں، درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست کوقانون کے مطابق دیگرجوحق حاصل تھاوہ استعمال نہیں کیاگیاہے اس لیے درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کی جاتی ہے ۔درخواست میں وکیل کرنل(ر)انعام الرحیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والے ٹرائلز کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔