بلغاریہ سے گندم لے کرپہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

 

کراچی:  بلغاریہ سے گندم لے کر پہلا بحری جہاز کراچی کی پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا جس میں 35 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔جبکہ پورٹ قاسم پر روس سے بھی گندم کے دو جہاز پہنچ چکے ہیں۔مجموعی طور پر تین جہاز گندم لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔ تینوں جہازوں میں ایک لاکھ 40 ہزار ٹن سے زائد گندم موجود ہے۔

دوسری جانب گندم پہنچتے ہی اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ گرنا شروع ہوگئے۔ درآمدی گندم کراچی پہنچتے ہی 7 روپے فی کلوگرام کمی ہوگئی ہے۔درآمد شدہ گندم آنے سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے۔بلغاریہ سے آنے والے بحری جہاز ایم وی سی برڈ سے گندم اتارنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے۔