کراچی میں کیش وین کا ڈرائیور6 کروڑ35 روپےلیکرفرار

کراچی : کورنگی صنعتی ایریا میں نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیورکیش وین لیکرفرارہوگیا،وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے موجود تھے،ملزم زوہیب حسین نے سیکٹر16 کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیش کارمیں ٹرانسفرکیا اوروین چھوڑ کربھاگ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کا ڈرائیورکیش لیکرساتھیوں کے ہمراہ کارمیں فرارہوا،پولیس نے وین قبضے میں لیکرملزمان کے فنگرپرنٹ حاصل کرلئے،ملزم وین ڈرائیورکو تین ماہ قبل ملازمت سے نکال دیا گیا تھا چند روزقبل دوبارہ ملازمت پررکھا تھا.

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے کیش وین اورکارساتھ ساتھ چلتی نظرآرہی ہیں دونوں گاڑیاں ایک ساتھ رک جاتی ہیں،کیش وین کا ڈرائیورگاڑی سے اترکرکیش کارمیں منتقل کرتا ہے اورکارمیں بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے،ملزم کے دیگر ساتھی پہلے سے کارمیں موجود تھے دریں اثناء کیش وین لوٹنے والا رائے زوہیب حسین ولد عبد الرشید کا آبائی تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی سے ہے،ملزم زوہیب نے ساتھی گارڈ ثاقب کو ٹھنڈا پانی لینے گاڑی سے اتارا اورکیش سے بھری گاڑی لے اڑا.

پولیس نے کریوچیف موسی خان کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے،انہوں نے پولیس کو بتایا کہ کیش وین میں مجھ سمیت چارملازمین سوارتھے،چارافراد میں وین ڈرائیورزوہیب،گارڈ ثاقب اورگارڈ شیراحمد اورمیں شامل ہیں،ہم بینکوں سے رقم کی ترسیل پرمامورتھے، میزان بینک پہنچے تو میں اورگارڈ شیراحمد بینک سے کیش لینے چلے گئے،گاڑی میں ڈرائیورزوہیب اورگارڈ ثاقب موجود تھا،ہم بینک سے کیش لیکرباہرنکلے تو کیش وین موجود نہیں تھی جبکہ گارڈ ثاقب بینک کے باہربنا اسلحہ موجود تھا گارڈ ثاقب نے بتایا کہ اس نے اپنا رپیٹرگاڑی میں رکھا تھا اورڈرائیورزوہیب کے کہنے پرٹھنڈا پانی لینے گیا تھا اسی دوران ڈرائیورکیش وین لیکرفرارہوگیا،کچھ دیرانتظار کے بعد کمپنی کے کنٹرول کو واقعہ کی اطلاع دی بعد میں گاڑی عوامی کالونی تھانے کی حدود سے لاوارث حالت میں ملی،گاڑی میں کیش اورگارڈ کا اسلحہ بھی موجود نہیں تھا،شبہ ہے کہ واردات سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے کی گئی ہے۔