فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن جنوری، فروری کے درمیان ضرور ہونگے،خورشید شاہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے اور جنوری اور فروری کے درمیان ہوں گے ہوسکتا ہے دسمبر میں بھی ہوجائیں۔ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ دنیا جمہوریت کا دن منارہی تھی اور ہم آمر کے قانون کو بحال کر رہے تھے تاریخ سبق سکھانے کےلئے ہوتی ہے میثاق جمہوریت کوکریڈٹ جاتاہے آج کوئی الیکشن سے بھاگ نہیں سکتا۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ 40 سال اس ملک میں بدقسمتی سے مارشل لا رہا ہم نے کبھی جمہوریت سے منہ نہیں موڑا، ماضی میں سیاسی جماعتوں نے میثاق جمہوریت سے راستہ لے کر منزل حاصل کی پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے مشکل ترین حالات کامقابلہ کیا ہم مشکل حالات میں عوام کو اکیلا چھوڑ کرکہیں نہیں گئے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے ملک کا ماحول الیکشن کیلئے سازگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور مطالبہ انہی سے کیا جائے گا، ن لیگ کے ٹاپ لیول کے لوگ نگران وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں،توقیر شاہ سے لیکر فوادحسن فواد،احدچیمہ کابینہ میں شامل ہیں مسلم لیگ ن کے5لوگ نگران کابینہ میں ہیں جو حکومت میں ہو گا ان سے ہی شکایت کریں گے۔