واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہو گیااور وہاں سے سابق صدر ٹرمپ کی موت کی خبر پوسٹ کی گئی جو بہت جلد وائرل ہو گئی ،جبکہ موجودہ صدر جوبائیڈن اور ایلن مسک سے متعلق بھی توہین آمیز پوسٹس کی گئیں۔ اکاؤنٹ کچھ دیر کیلئے ہیک ہوا جو بعد میں بحال ہو گیا۔ ٹرمپ جونیئر نے اکاؤنٹ کی بحالی کے بعد بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ کا انتقال نہیں ہوا، انہوں نے تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔