اسلام آباد: چور پولیس اسٹیشن کے باہر لگے کیمرے ہی لے اڑے، پولیس لاعلم

اسلام آباد:چور پولیس سٹیشن کے باہر لگے ہوئے کیمرے ہی لے اڑے،دو ہفتے تک پولیس لاعلم رہی۔ وفاقی دارالحکومت میں چوروں کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے کیمرے ہی چوری ہوگئے۔چوری تھانہ مارگلہ کے باہر ہوئی اور چور سیف سٹی کیمرا لے اڑے۔ پولیس 2 ہفتے تک لاعلم رہی، کیمرے کی مالیت ایک لاکھ ، 20 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 14 روز کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا۔

ذرائع کے مطابق 15 روز گزرنے کے بعد سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچی، 2ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔ دو ستمبر کی رات کیمرے بند ہونے کے باوجود کارروائی کے بجائے محض رپورٹ لکھنے پر ہی اکتفا کیا گیا۔