راولپنڈی (اُمت نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابقہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو آج صبح سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک کی جانب سے سابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کر الیا گیا ہے،
آج صبح وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن، اسٹیبلشمنٹ اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں آپریشن کیا گیا ،
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کے مطابق پراپرٹی کو خالی کرانے کے لیے جمعرات کی صبح 6 بجے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے،
سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لے لیا گیا۔