خیبرپور(اُمت نیوز) گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کرنے کے کیس کا ملزم پیر فیاض کی 6 روزہ عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
ملزم پیر فیاض شاہ نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سے 6 دن کی عبوری ضمانت حاصل کرلی جس کے بعد عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
دوسری جانب فاطمہ قتل کی ملزمہ حنا شاہ تاحال پولیس کی گرفتار میں نہیں آسکی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں ہلاک ہونے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ فروڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فاطمہ کی موت طبعی نہیں بلکہ اس پر تشدد کیا گیا تھا جس کہ وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔