شہاز شریف اور مریم نواز ہنگامی طور پر لندن روانہ

 

لاہور(اُمت نیوز)سابق وزیراعظم شہبازشریف ہنگامی طور پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جب کہ سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز آج صبح 4 بجے لندن روانہ ہوئی تھیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج صبح 4 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہو گئیں۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی ہنگامی بنیادوں پر لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ ماڈل ٹاون سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، اور پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔
شہباز شریف منگل کی صبح ہی لندن سے واپس وطن پہنچے تھے، انہوں نے ایک ماہ لندن میں قیام کیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں۔
مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔
نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہوگی جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے علاوہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔