پشاور (اُمت نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد جائیں گے، قوم تحریک کا حصہ بنے توبجلی، پیٹرول کی قیمتیں واپس لینے پر مجبور کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے مہنگائی کیخلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ معاشی دہشتگردوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، سستی بجلی بن سکتی ہے لیکن کمیشن کے لیے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگ جاگیں گے تو بات بنے گی،
آج پنجاب کے گورنر ہاؤس کے سامنے بیٹھیں گے جبکہ سندھ اوربلوچستان بھی جا ئیں گے۔