اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد متعدد کیس دوبارہ سے کھل گئے ہیں، دوسری جان شہبازشریف سمیت دیگرکیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
.تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کی ، سماعت کے دورانسابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدخان چیمہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی جو کہ عدالت نے منظور کر لی ، شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت5اکتوبرتک ملتوی کردی۔