پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔ مریم نواز جمعرات کی صبح اپنی چھوٹی صاحبزادی کے ہمراہ لاہور سے براستہ دبئی لندن کے لئے روانہ ہوئی تھیں۔ مریم نواز لندن میں اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہو گا جس میں شریف خاندان بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کرے گا۔ مریم نواز کی غیر موجودگی میں نواز شریف کی پاکستان آمد پر استقبال کی تیاریاں ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ دیکھیں گے۔
Maryam Nawaz Sharif, the Chief Organizer and Senior Vice President of the PML-N, reaches London. pic.twitter.com/t75rQMMkjH
— PMLN DIGITAL (@pmlndigitalpk) September 21, 2023
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایم ایل این ڈیجیٹل کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں مریم نواز کو لندن میں ایون فیلڈ اپارٹنمٹ کے باہر گاڑی سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ایون فیلڈ اپارٹنمٹ کے باہر میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے مریم نواز سے سوالات کی کوشش کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ بعد میں بات کروں گی ‘۔