فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اسلام آباد میں ولیمہ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ قومی کھلاڑیوں سمیت سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے ولیمے میں شرکت کی۔ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے کراچی میں ہوئی تھی اور وہ اس روز دلہن بیاہ لائے تھے۔

اب ولیمے کی شاندار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ولیمے میں شاہین شاہ آفریدی نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کئے ہوئے تقریب کیلئے سجائے گئے ہال میں شاندار انٹری دی۔ شاہد آفریدی بھی نمایاں تھے ۔

دعوت ولیمہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سابق کھلاڑی بھی شریک ہوئے جن میں بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان اور محمد رضوان نمایاں تھے۔ ولیمے کی تقریب میں 800 سے زائد مہمانوں کے لیے تیاریاں کی گئی۔ دولہا دولہن کیلئے بھی خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔