اسلام آباد: سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،لطیف کھوسہ نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا،سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت بھی معطل کردی۔
شوکاز نوٹس نیئربخاری کی طرف سے جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینیئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔
وٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ لطیف کھوسہ بغیر اطلاع دوسری جماعت کے سربراہ کے کیسز میں دفاع کر رہے ہیں، اور کرپشن کیسز میں سزا پانے والے ملزم کے کیسز میں معاونت کر رہے ہیں۔ جب کہ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب میں سائفر کے حوالے سے ریاست پر تنقید کی۔
شوکازنوٹس میں لطیف کھوسہ سے 7 روزمیں جواب طلب کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا تھا کہ جواب نہ دینے پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔