فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں پرتحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

اسلام آباد: محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے قراردیا کہ چیف سیکریٹری سندھ 10 دنوں میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔

جسٹس محمدعلی مظہرنے 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق انکوائری کمیٹی 56 درخواست گزاروں کو نوٹسزجاری کرکے طلب کرے اور تقرر کا عمل جانچے اورذاتی شنوائی کا موقع دے۔

تحریری فیصلے میں کہا کہ جعلی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اورانکوائری کمیٹی 90 روز میں انکوائری مکمل کرے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جو ملازمین بھرتی ہوکر کام کر چکے ہیں ان کی تنخواہوں کا فیصلہ کمیٹی کرے، غیر قانونی بھرتیاں کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

فیصلے میں کہا کہ ملازمتوں سے فوائد اٹھانے والے اکیلے ذمے دار نہیں ہیں، درخواست گزاروں کو آرٹیکل 10-اے کے تحت شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔