کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل نذرِ آتش کرنے کے کیس سے متعلق آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی۔
واضع رہے پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔