ورلڈ کپ 2023 میں شامل ٹیموں پر ڈالروں کی بارش ہوگی، فائل فوٹو
ورلڈ کپ 2023 میں شامل ٹیموں پر ڈالروں کی بارش ہوگی، فائل فوٹو

کرکٹ ورلڈ کپ میں کیش ایوارڈز کا اعلان

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے کیش ایوارڈز کا اعلان کر دیا، جس کے تحت ایونٹ میں شامل ٹیموں پر ڈالرز کی بارش ہوگی۔

بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شامل ٹیموں پر ڈالروں کی بارش ہوگی، کیوں کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے کیش ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

میگا ایونٹ میں گروپ اسٹیج میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے، جب کہ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والی 6 ٹیموں کو فی ٹیم 1،1لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ایونٹ میں سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جب کہ رنراپ کو 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔