لاہور،پاکپتن: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، نواز شریف کو سابق آرمی چیف، چیف جسٹس کا نام نہیں لینا چاہیے تھا، جہانگیر ترین ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق کوئی شکایت نہیں،نواز شریف نے کسی کے ساتھ معاملات طے کرنے ہیں تو پہلے وطن واپس آئیں،استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں بڑا سرپرائز دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ منزہ حسن کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس
منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن فردوس عاشق اعوان، اسحاق خان خاکوانی اور… pic.twitter.com/3P92MmSchu
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) September 22, 2023
اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔ منزہ حسن نے کہا کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی ، عوام کی زندگی میں بہتری اور احتساب کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ 26 سال گزارے لیکن ہم یہ وعدے پورے نہیں کر سکے ،اس لئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا کہ منزہ حسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔
خواتین کو استحکام پاکستان پارٹی کی صورت میں امید نظر آ رہی ہے اور ان شااللہ ہم سب مل کے پاکستان اور اپنی عوام کے لیے محنت کریں گے ۔ جہانگیر ترین نے کہا جہانگیر ترین ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق کوئی شکایت نہیں ،استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں بڑا سرپرائز دے گی۔ادھر صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خاں اور پیٹر ن ان چیف استحکام پاکستان جہانگیر ترین آج پاکپتن کادورہ کریں گے، سابق ایم پی اے اولاد گنج شکرؒ دیوان عظمت سید محمد چشتی فاروقی کی دعوت پر صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خاں اور پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان جہانگیر ترین آج بروز ہفتہ 6 کے بی میں پاک کنکریٹ فیکٹری میں سیلاب زدگان سے متاثرہ 3000خاندان میں امدادی چیک تقسیم کریں گئے ۔