لاہور : بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک کی ہدایات پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان، غریب، متوسط اور نوکری پیشہ افراد کو مفت پٹرول کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔ لاہور میں سروسز ہسپتال کے قریب پٹرول پمپ پر موٹرسائیکل سواروں کو ایک ہزار روپے کا مفت پٹرول فی موٹر سائیکل دیا گیا۔ اس مہم کے تحت مفت پٹرول کی تقسیم کیلئے ہر دفعہ نئے مقام کا انتخاب کیا جائیگا۔
عوامی امداد کی اس مہم کا آغاز بحریہ ٹاؤن کنٹری ہیڈ شاہد محمود قریشی کی جانب سے کراچی میں کیا گیا اور اب اس کا دائرہ کار وسیع کر کے لاہور، پشاور اور راولپنڈی تک پھیلا دیا گیا ہے۔اس مہم کے تحت بحریہ ٹاؤن اور جے ڈی سی کے تعاون سے مخصوص پٹرول پمپس پر روزانہ ایک ہزار موٹرسائیکل مالکان کو فی کس ایک ہزار روپے کا مفت پٹرول دیا جائیگا۔شاہد محمود قریشی نے کہا یہ خیرات نہیں بلکہ ملک ریاض حسین اور علی ریاض ملک کی جانب سے عوام کی مدد کی ایک کوشش ہے۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں مفت پٹرول فراہم کرنے پر ہم ملک ریاض حسین، علی ریاض ملک اور شاہد محمود قریشی کے بے حد شکرگزار ہیں اور ان کیلئے دعاگو ہیں، ان کا کہنا تھابحریہ ٹاؤن کے فلاحی ادارے اپنی مثال آپ ہیں۔ ملک بھر میں بحریہ دسترخوان میں عوام کو تین وقت کے مفت کھانے کی سہولت دی جاتی ہے،بحریہ ٹاؤن کے جدید ہسپتالوں میں لاکھوں نادار افراد کا مفت علاج کیا جاتا ہے اورمستحق بچوں کی مفت تعلیم کیلئے عالمی معیار کے سکول قائم کئے گئے ہیں۔