ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 وکلا زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(اُمت نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں محلہ شپ شاہ ڈیرہ سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو وکلاء زخمی ہوگئے، جس کے خلاف وکلاء نے آج ضلع بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔
ڈیرہ سٹی محلہ شپ شاہ میں وکلاء پر قاتلانہ حملہ ہوا جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال داخل کردیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدرعرفان ایڈوکیٹ اور سابق صدر ڈسٹرک بار اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ قیضار خان میاںخیل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بروز سنیچر تحصیل ڈسٹرک بار میں مکمل طور پر وکلاء برادری کی ہڑتال ہوگی۔
وکلاء برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔