لاہور(اُمت نیوز) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر سمیت کسی بھی کھلاڑی کرکٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے، عامر ایک بہت اچھے بولر رہے ہیں، انھوں نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اگر وہ پاکستان کیلیے کھیلنا چاہتے ہیں تو ان سمیت تمام کھلاڑیوں کیلیے پی سی بی کے دروازے کھلے ہیں،وہ فرسٹ کلاس میچز کھیلیں اور پرفارم کریں، ان کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کبھی کسی کیلیے دروازے بند نہیں کرتی، سرفراز احمد، شان مسعود اور عماد وسیم بھی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ یہ ہر کھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ اسے پاکستان کیلیے کھیلنا ہے یا نہیں، کوئی اگر کوئی وائٹ یا ریڈ بال کرکٹ کھیلنا چاہیے تو یہ اس کی صوابدید ہے، ہم سلیکشن کرتے ہوئے دیکھیں گے کہ اگر کسی کھلاڑی کی ضرورت ہے تو اس فارمیٹ میں اس کی کارکردگی کیسی ہے۔