لاہور (اُمت نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین آج پاکپتن کا دورہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین پاکپتن میں سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر جہانگیر ترین کی جانب سے ایک ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے پاکپتن و تحصیل ناظم دیوان عظمت سید محمد چشتی، پیر محمد شاہ کھگہ، فرخ مانیکا بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہوں گے۔
آئی پی پی کے دیگر مرکزی قائدین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن جہانگیر ترین ضلع لودھراں، بہاولپور، قصور کے سیلاب متاثرین کو بھی امدادی پیکیج اور راشن دے چکے ہیں۔