بہانے بنانے کے بجائے مسائل حل کریں گے، نگراں وزیراطلاعات

 

کراچی (اُمت نیوز)نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بہانے بنانے کے بجائے مسائل حل کریں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کوجدید ترین بنانا میرا خواب ہے، اس کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونا چاہئے، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن میں بہتری لائیں گے۔
نگران وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ مسائل کوحل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم بہانے بنانے کے بجائے مسائل حل کریں گے۔