ہانگ ژو: ایشین گیمز ویمن کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم 75رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلیے 76رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے تھے،شوال ذوالفقار 16،منیبہ علی 13اور عمائمہ سہیل 10رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں۔
قومی ٹیم کی کپتان نداڈار9، سدرہ امین 3رنز بنا سکیں،امے ہانی 9، نتالیہ پرویز 8اور عالیہ ریاض 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں،سری لنکا کی اودیشیکاپروبودھنی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ویشاد لہری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ،سری لنکا نے 76رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا،سری لنکا کی ہرشیتھاسماراویکرما 23رنز بنا کر نمایاں رہیں،نیلاکشی ڈی سلوا نے 18،انوشکا سنجیوانی نے 15، کپتان چماری اتھاپتھتھو نے 14رنز بنائے،ام ہانی، ڈیانا بیگ اور سعدیہ اقبال نے صرف ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کا گولڈمیڈل کیلیے فائنل میں مقبابلہ کل بھارت سے ہو گا،پاکستان کانسی کے تمغے کیلیے کل بنگلہ دیش کا سامنا کرے گا، پاکستان نے ایونٹ میں براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی،کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ ہونے پر پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا تھا۔