کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے یوسف گوٹھ میں آپریشن کے دوران 9 کروڑ روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اور ممنوعہ آشیا کا ذخیرہ برآمد کرلیاگیا ہے،اسمگلنگ اورممنوعہ آشیائ ذخیرہ کرنے میں ملوث کارندوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی جانب سےاسمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران کراچی کےعلاقے یوسف گوٹھ میں 9 کروڑ روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیا کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس رپورٹ اورمکمل ریکی کے بعد کی گئی، اور آپریشن میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔
اس دوران اسمگلرزکی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا ہوا،ضبط کئے گئے سامان میں 42 میٹرک ٹن خشک دودھ، 9 میٹرک ٹن وے پاؤڈر،17 میٹرک ٹن پلاسٹک دانا، 0.45 میٹرک ٹن زیرہ، 1.2 میٹرک ٹن پوست کا بیج، 15 میٹرک ٹن پلاسٹک شاپر اور 0.9 میٹرک ٹن مونوسوڈیم گلوٹامیٹ شامل ہے،ضبط شدہ سامان کی مالیت 9 کروڑروپے سے زائد بنتی ہے، اور یہ سامان 3 کنٹینر اور 11مزدہ ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا، جب کہ اسمگلرز کے خلاف کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ستمبرکے مہینے میں مختلف چھاپوں کے دوران 1 ارب 30 کروڑروپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔