کراچی: نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نے پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرین انفیکشن کا شکار تھے،بینائی کو پہنچنے والے نقصان کو روکنا ناگزیر ہے، سندھ میں مخصوص برانڈ کی دوا کو روکنا مناسب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوا کے استعمال سے قبل ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکینکل مسئلہ ہے، جس میں ماہرین کی آراء انتہائی ضروری ہیں۔