کراچی : کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ باپ کی شناخت طاہرزمان اوربچی کی دو سالہ انعم گُل کے نام سے ہوئی،جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 8 خول ملے ہیں،ایک موٹر سائیکل بھی ملی ہے،ممکنہ طور پرباپ بیٹی موٹرسائیکل پر سوارتھے،واقعہ ڈکیتی ہے یا کچھ اور تفتیش کی جارہی ہے،باپ اوربیٹی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے اور جاں بحق شخص طاہرزمان سیکیورٹی ادارےکا اہلکار ہے۔گورنر سندھ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نےچمڑا چورنگی پر فائرنگ میں باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لےلیا، نگراں وزیراعلٰی سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ فیملی کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے جناح اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہایت افسوس ناک واقعہ ہے ،دو افرادبائیک پر آئے تھےجنہوں نے فائرنگ کی مقتول کے ساتھ بچے اور اس کی بیوی موجود تھے ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔کسی سے کچھ چھینا نہیں گیا،فیملی چمڑا چورنگی کے قریب بچے کو دودھ پلانے کے لیے رکی تھی۔ امقتول طاہر سیکیورٹی ادارےکا ملازم ہے۔