بجلی کے بل ایسے ہیں گھر میں پنکھا چلاتے بھی ڈر لگتا ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن)مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ کسی بھی وجہ سے اشرافیہ سے ٹیکس نہیں لیں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا، سیاسی مفادات کی وجہ سے اس نہج پر پہنچے ہیں اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، ملک 20سال سے تنزلی کا شکار ہے اب اس سے زیادہ نیچے نہیں گر سکتے،غریب شخص پورا ماہ محنت کرتا ہے لیکن بچوں کی کفالت نہیں کر سکتا،آج بجلی کے بل ایسے ہیں کہ گھر میں پنکھا چلاتے ہوئے ڈر لگتا ہے،مہنگائی نوٹ چھاپنے کی وجہ سے ہے۔

ٹی وی پرگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک صاحب حیثیت سے ٹیکس نہیں لیں گے مسائل ختم نہیں ہوں گے،معیشت کو درست کرنے کیلئے اخراجات کو کم کرنا پڑے گا۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ ملک میں 40فیصد مہنگائی ہے جبکہ مڈل کلاس تباہ ہو کر رہ گئی ہے، اشرافیہ کے ان سیکٹرز سے ٹیکس لینا ہوگا جہاں سے نہیں لیتے۔ آج بجلی کے بل ایسے ہیں کہ گھر میں پنکھا چلاتے ہوئے ڈر لگتا ہے،مہنگائی نوٹ چھاپنے کی وجہ سے ہے۔

(ن)لیگی رہنما نے کہاکہ سیاسی مفادات کی وجہ سے اس نہج پر پہنچے ہیں اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، ملک 20سال سے تنزلی کا شکار ہے اب اس سے زیادہ نیچے نہیں گر سکتے،وقت آگیا ہے ہماری لیڈرشپ اب کام کرے جس کا برسوں سے کہہ رہی ہے۔