نیویارک: امریکی خلائی ادارے ناسا کا ایک خلائی جہاز اربوں سال پرانے سیارچے کے نمونےزمین لے کر زمین پر پہنچ گیا۔ناسا کا اوسیریس ریکس خلائی مشن ساڑھے 4 ارب سال پرانے سیارچے بینو کے نمونے لے کر ریاست یوٹاہ کے صحرا میں اتر گیا۔یہ نمونہ حجم کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا ہے اور دنیا بھر کے سائنسدان اس پر تحقیق کریں گے۔
بینو سیارچہ کاربن سے بھرپور تصور کیا جاتا ہے اسی لئے سائنسدان اس پرتحقیق کیلئے پرجوش ہیں۔یہ مشن 7 سال پہلے روانہ کیا گیا تھا اور اس نے مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ میل کا فاصلہ طے کیا۔جہاز سے منسلک روبوٹک ہاتھ کے ذریعے سیارچے کی چٹانوں اور گرد کو جمع کر کے مخصوص کیپسول میں بند کیا گیا تھا۔یہ تاریخ میں تیسری بار ہے جب نظام شمسی کی کسی خلائی چٹان کا نمونہ حاصل کیا گیا ہے۔