تہران: ایران کی سکیورٹی فورسز نے تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں آپریشن کیا ہے۔ تہران سے ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ آپریشن میں 30 بم ناکارہ بنائے گئے جبکہ اسکے علاوہ کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 28 دہشتگردگرفتار کیے گئے۔ ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق شام، افغانستان، پاکستان اور عراق سے ہے اور یہ شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق آپریشن میں دھماکا خیز مواد، بم، امریکی ساختہ ہینڈگن اور فوجی سامان ضبط کیا گیا۔ایرانی وزارت کے مطابق آپریشن کے دوران بموں کے لیے الیکٹرانک آلات اور غیرملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی۔