اسلام آباد(اُمت نیوز)مہنگے پیٹرول سے پریشان افراد نے بچت کیلئے موٹر سائیکلوں میں خطر ناک ایل پی جی کٹ لگوانا شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سے بہت اچھی ایوریج مل رہی ہے
ایک لیٹر پیٹرول سے 40/45 کلو میٹر کا سفر کرنے والی موٹر سائیکل ایک کلو ایل پی جی سے 100 کلو میٹر تک چل جاتی ہے
خیرپور میں ایل پی جی کی مانگ بڑھتے ہی کٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی، ایل پی جی کی کٹ کی قیمت 4500 سے بڑھ کر 6 ہزار ہوگئی۔