عمران خان کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنے کی درخواست پر دلائل طلب

اسلام آبا(اُمت نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر فریقین سے 12 اکتوبر تک دلائل طلب کرلئے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج 2 مقدمات پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل ضیاء الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ضیاالرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کرنے کی درخواست دائر کردی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین سے 12 اکتوبر تک دلائل طلب کرلیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔