ذہن سے نکال دیں کہ سپریم کورٹ جاکر تاریخ لے لیں گے،چیف جسٹس

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ ذہن سے نکال دیں کہ سپریم کورٹ جاکر تاریخ لے لیں گے، زیرالتوا کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، ایک تاریخ پرنوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہونے چاہیے۔

سپریم کورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے زمین تنازع کیس میں تاریخ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ذہن سے یہ نکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے، یہاں ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہونے چاہیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس آتا ہے تو سارے کاغذ پورے ہونے چاہئے، دلائل بھی ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔