فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد(اُمت نیوز) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
توہینِ الیکشن کمیشن کے الزام میں فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کی درخواست مسترد کی۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے 2 فورمز پر کارروائی کرنے کو چیلنج کررکھا تھا۔