ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو
ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 10ہزار روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ٹیکس سے متعلق کیس میں ڈیڑھ سال تک جواب جمع نہ کرانے پر وکیل درخواست گزار کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،عدالت نے کہاکہ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کروا کررسیدجمع کرائی جائے،عدالت نے وکیل درخواست گزار کو تحریری جواب جمع کرانے کیلیے آخری مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سپریم کورٹ  میں ٹیکس سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کے کہاکہ گزشتہ سال مارچ میں آپ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی،کیوں نہ آپ کو جرمانہ عائد کیا جائے؟

وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ میں غلطی تسلیم کرتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پراپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ اربوں روپے کے ٹیکس مقدمات ہم نے دبا رکھے، ٹیکس مقدمات میں آپ کی یہ حالت ہے کہ ڈیڑھ سال میں جواب تک جمع نہ کرایا جا سکا،ہمارے بارے میں کہا جاتا ہے ٹیکس مقدمات عدالتوں میں پھنس جاتے ہیں، عدالت نے وکیل درخواست گزار کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔