بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو
بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو

کوہاٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت3 افراد جاں بحق

کوہاٹ: جنگل خیل میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ شیری ویلہ کے قریب پیش آیا، پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔