آئی پی پی کا انجکشن معاملے کی تحقیقات تحقیقات کا مطالبہ

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب حکومت سے ایوسٹن انجکشن کے معاملے کی تحقیقات اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔  پنجاب میں جعلی انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو معیاری اورموثر علاج فراہم کررنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔پنجاب میں انتظامی نااہلی سےدرجنوں مریض بینائی سےمحروم ہوئے۔نجاب حكومت كو متاثرہ افراد کیلئے تمام وسائل بروئے كار لانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جعلی انجکشن اورادویات اس سے قبل بھی سینکڑوں مریضوںکونقصان پہنچ چکی ہیں،آئی پی پی پنجاب حکومت سے جامع تحقیقات کامطالبہ کرتی ہے۔اوراس گھنائونے کاروبارمیں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔