کراچی : ناظم آباد مجاہد کالونی میں کنوئیں سے برآمد ہونے والی ماں بیٹے کی لاشوں کی شناخت ہوگئی،ملازم ہی قاتل نکلے،ملزمان نے ڈکیتی کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے ماں بیٹے کو قتل کیا،گھرسے گاڑیاں اورانکی فائلیں بھی لے گئے تھے،پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے،ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبد اللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کیلئے ماں بیٹے کا قتل کیا گیا،گھرکے چوکیدارنے ساتھیوں کیساتھ ملکرمقتولین کی لاشیں کنویں میں پھینک دی تھیں.
مقتولین کے لاپتا ہونیکا مقدمہ چند روزقبل درج کیا گیا تھا،مقتولہ کی بیٹی کی اطلاع پرپولیس نے فیصل نامی چوکیدارکوحراست میں لیکرپوچھ گچھ تو چوکیدار نے ماں بیٹے کو قتل کرکے لاشیں کنوئیں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا،ملازم نے چند روزقبل گھرمیں لوٹ مارکرنے کیلئے اپنے ساتھیوں کو بلایا تھا،واردات کے دوران ماں اوربیٹے کے منہ پربری طرح ٹیپ باندھی تھی،ماں بیٹے کی موت واقعہ ہونے کے بعد لاشیں کنویں میں پھینک دی گئی تھی،ریسیکو اہلکاروں نے ماں اوربیٹے کی لاشوں کو کنویں سے نکال کرعباسی اسپتال منتقل کردیا گیا،مقتولین کے گھرکام کرنیوالی ملازمہ کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالہادی کی کچھ عرصے بعد شادی تھی۔