کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جسکے تحت 5 نومبر کو 74 براہ راست نشستوں پرانتخابات ہوںگے،قواعد کے تحت میئراورڈپٹی میئرکراچی کو بھی انتخابات میں حصہ لینا ہے جبکہ 19 اور20 اکتوبرکو 812 مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروں کااعلان کیا جائیگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے 4 اورمجموعی طورپرسندھ کے 21 اضلاع میں 9 چیئرمین، 16 وائس چیئرمین، 8 ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور41 جنرل ممبرزکی نشستوں کیلئے امیدوار 5 سے 7 اکتوبر2023 تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے،11 اکتوبرتک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی،16 تک اکتوبرتک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل دائرکی جاسکے گی، 19 اکتوبرتک ان اپیلوں پرفیصلے ہونگے،امیدواروں کی دستبرداری کیلئے 21 اکتوبرکی تاریخ مقررکی گئی ہے، 22 تاریخ کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیںگے،5 نومبرکو ان نشستوں پرصبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے پولنگ ہوگی جبکہ 8 نومبرکو الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کریگا،بلدیاتی ایکٹ کے تحت اس انتخابات میں میئراورڈپٹی میئرکراچی اورڈپٹی میئرسکھرکو بھی انتخابات میں حصہ لینا ہے،دوسری جانب یونین کونسلز اوریونین کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر19 اکتوبرجبکہ کونسلز،کمیٹیزاور کارپوریشنزکی مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروں کا اعلان 20 اکتوبرکوکیاجائیگا،دونوں کیٹگریزکی مخصوص نشستوں کیلئے پبلک نوٹس 2 اکتوبرکوجاری کیا جائیگا،ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران متعلقہ ڈویژن اوراضلاع میں وفاقی اورصوبائی اداروں کےترقیاتی منصوبوں کے اعلان،فنڈزکے اجراء،تبادلوں اورتقرریوں پرپابندی ہوگی،الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسران کے دفاترہفتہ وارتعطیلات میں بھی کھلے رہیںگے۔