کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ

لاہور:  ٹریفک پولیس نےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔ ذرائع کےمطابق بابراعظم گلبرک کے علاقے سے گزر رہے تھے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ ٹریفک وارڈن نے روکا اور ان سے لائسنس کا تقاضا کیا جس انہوں نے کہاکہ وہ نہیں ہے ۔ٹریفک پولیس نے بابر اعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا۔