اسلام آباد: انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ انٹیلی جنس بیورو فیصلہ کے خلاف نظر ثانی اپیل واپس لیتا ہے ۔
دوسری جانب شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کے التواکی درخواست دائرکردی ۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ شیخ رشید حراست میں ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ، شیخ رشید کے وکیل امان اللہ کنرانی اب صوبائی وزیر قانون بن چکے ہیں ، بطور صوبائی وزیر قانون امان اللہ کنرانی فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں پیش نہیں ہو سکتے ۔