آذربائیجان کےعلاقے نگورنو کاراباخ میں لڑائی کے دوران ایک فیول ڈپو پر دھماکے سے 20 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ جنگ کے دوران علاقے سے آرمینیائی باشندوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
دھماکہ کاراباخ کے علاقے خان کندی میں ہوا جہاں 13 لاشیں ملیں جب کہ 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔
آئل ڈپو میں لگنے والی آگ میں زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی اور اکثر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکے کے وقت وہاں سیکڑوں افراد جمع تھے۔
فیول ڈپو سے ان لوگوں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا تھا جو قرہ باغ چھوڑ کر آرمینیا جا رہے ہیں۔آذربائیجان کی جانب سے خطے کی کئی ماہ سے ناکہ بندی جاری ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔