فائل فوٹو
فائل فوٹو

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات کیلیے لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر 5 اکتوبر تک وارنٹ جاری کیے۔ نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہیٰ کا وارنٹ جاری کیا، ان سے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیلیے تحقیقات کرنی ہیں جس کیلیے ان کی حوالگی ضروری ہے۔

احتساب عدالت نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مونس الہیٰ کے والد پرویزالہیٰ جو تحریک انصاف کے صدر بھی ہیں، ان دنوں پولیس حراست میں ہیں۔