رحیم یار خان: پولیس نے رحیم یار خان میں بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کرنیوالے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے فیض کالونی کے رہائشی شخص کو محلے داروں نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے نے چوری کی ہے جس پر ملزم نے اسے ایک کمرے میں زنجیروں اور رسیوں سے جکڑ کر قید کردیا۔
پولیس کو اطلاع ملی جس پر گھر پر ریڈ کیا گیا تو واقعی لڑکے کو زنجیروں سے جکڑ کر کمرے میں بند کر دیا گیا تھا جسے بازیاب کروا کر باپ کو حراست میں لے لیا گیا۔