اسلام آباد: نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبرکو سبکدوش ہوجائیں گے، پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگراں وزیراعظم کریں گے۔ وزارت دفاع نے 5 افسران کے نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبرکو سبکدوش ہوجائیں گے، اور پھر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے 5 افسران کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا ہے، اور وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں، ان کے بعد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز اویس احمد بلگرامی ہیں، جب کہ ڈپٹی نیول چیف میٹریلز وائس ایڈمرل عابد حمید تیسرے نمبر پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمانڈر نیول اسٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، جب کہ کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز پانچویں نمبر پر ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر کریں گے۔ فائل فوٹو