شام میں امریکی کارروائی،داعش کمانڈرسمیت 2گرفتار

دمشق: امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فورسز نے شمالی شام میں ہیلی کاپٹر پر حملہ کرنے کے بعد داعش کے ایک رہ نما سمیت دو شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نے ایک بیان میں کہا کہ ابو ہلال الفدعانی جو شام میں داعش کے آپریشنز اور سہولت کار افسر ہیں کو چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ الفدعانی کے علاقے میں تنظیم کے پورے نیٹ ورک میں تعلقات ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹرائے گارلوک نے کہا کہ الفدعانی جیسے داعش کے اہلکاروں کی گرفتاری سے دہشت گردوں کو تلاش کرنے، انہیں نشانہ بنانے اور انہیں میدان جنگ سے ہٹانے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔گرفتار شدگان میں سے ایک کا تعلق عراقی اور دوسرا شامی ہے۔